نیشنل سینئرز کرکٹ کپ،عامر کیبلز کا ریجنل کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) علی گڑھ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے 18 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے میچ میں عامر کیبلز نے ترک پلاسٹ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ریجنل کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ عامر کیبلز کے کپتان شکیل ملک نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ ترک پلاسٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 30 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، دستگیر بٹ نے 37، جاوید حفیظ 29، عمران بشیر 22، ندیم بوٹا 16 اور عدنان خان نے 47 رنز بنائے۔عامر کیبلز کی جانب سے شکیل ملک نے تین جبکہ یاسین چیمہ اور ریحان رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں عامر کیبلز نے ہدف 22.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔