’’پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ جاری تھا کہ ایک نوجوان دوڑتا ہوا گراونڈ میں آیا اور ڈیرین سیمی کے ساتھ۔۔۔‘‘ ایسا کام ہوگیا کہ ڈیرین سیمی نے بھی کبھی سوچا نہ ہوگا

’’پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ جاری تھا کہ ایک نوجوان دوڑتا ہوا ...
’’پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ جاری تھا کہ ایک نوجوان دوڑتا ہوا گراونڈ میں آیا اور ڈیرین سیمی کے ساتھ۔۔۔‘‘ ایسا کام ہوگیا کہ ڈیرین سیمی نے بھی کبھی سوچا نہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان آخری اوور کا کھیل جاری تھا کہ اچانک ایک نوجوان لڑکا میدان میں آ گیا اور میچ رکوا کر اس نے ڈیرن سیمی کے سے سیلفی بنوانے کی فرمائش کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کو جیت کیلئے ایک بال پر 26رنز درکار تھے اور ڈیرین سیمی آخری گیند کروانے کیلئے سٹارٹ لے رہے تھے کہ اتنے میں ایک شخص دوڑتاہو ڈیرن سیمی کے پاس آیا اور فٹا فٹ موبائل نکال لیا اور ڈیرن سیمی کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر ڈیرین سیمی نے نوجوان لڑکے کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے سیلفی بنائی جس کے بعد وہ واپس شائقین کی نشستوں میں چلا گیا جس کے بعد ڈیرن سیمی نے آخری گیند کروا کر جیت کا جشن منایا۔جب ڈیرن سیمی نوجوان کے ساتھ تصوربنوا رہے تھے تو اس وقت پورا سٹیڈیم ڈیرن سیمی کے نعروں سے گونج اٹھا ۔