ہاشم آملہ کو مائیکل بیون کے زیادہ ون ڈے رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 41 رنز درکار
آکلینڈ(اے پی پی) مایہ ناز جنوبی افریقن اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ کو ون ڈے کرکٹ میں سابق آسٹریلوی بلے باز مائیکل بیون کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 41 رنز کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ آملہ (آج) ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول آخری ون ڈے میں بیون کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ بیون نے 6912 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ آملہ نے 149 میچز میں 6872 رنز بنائے ہوئے ہیں۔ جس میں ان کی 24 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔