مرلی وجے آج کینگروز کیخلاف ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کرینگے

مرلی وجے آج کینگروز کیخلاف ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کرینگے

بنگلور(اے پی پی) بھارتی ٹیم کے بلے باز مرلی وجے (آج) ہفتہ کو کینگروز کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی کیریئر کا 50واں میچ مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔ وجے نے 2008ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک 49 میچز کھیل رکھے ہیں، انہوں نے 9 سنچریوں کی مدد سے 3307 رنز بنا رکھے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی