بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

بنگلور (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) ہفتہ سے ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلور میں شروع ہوگا۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سٹیون سمتھ کی قیادت میں بھارت میں موجود ہے اور بھارتی اے ٹیم کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کھیلنے میں مصروف ہے۔ آسٹریلوی ٹیم دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 23 سے 27 فروری تک پونے، دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک بنگلور، تیسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مارچ تک رانچی جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 مارچ تک دھرمشالا میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کانٹے دار ہوگی۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے خلاف فتح کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ انسان کامیابیوں سے زیادہ ناکامیوں سے سیکھتا ہے، امید ہے کہ اس بار کھلاڑی دورہ بھارت کے دوران ماضی کی غلطیوں کو نہیں دوہرائیں گے اور عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی