پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی افضل انٹرپرائزز کلب کو 7 وکٹوں سے شکست
لاہور (پ ر)پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے کرکٹ سنٹر گراؤنڈ ماڈل ٹاؤن لاہور میں کھیلے گئے افضل انٹرپرائزز کلب کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ افضل انٹر پرائزز کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 35 اوورز میں 222 رنز بنائے۔ ارسلان احمد 78 ، حسن 50 اور منیبنے 41 سکور کیا۔ محمد راشد نے 32 محمد رضوان نے 50 رنز دیکر 2 اور حسن قدیر نے 34 رنز دیکر 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کوآپریٹو بینک نے 21 ویں اوور میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 225 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ جمعہ خان نے 91 ، طارق محمود نے 70 اور منیب حمید نے 18 رنز اسکور کیا۔