کامران اکمل 65گیندوں پر 104رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے

کامران اکمل 65گیندوں پر 104رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے
کامران اکمل 65گیندوں پر 104رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے اور آخری پلے آف مرحلے میں پشاورزلمی کے بلے باز کامران اکمل 65گیندوں پر 104رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے،کامران نے 7 چھکے اور6چوکوں کی مدد سے سینچری مکمل کی تھی۔ 

پشاور زلمی نے لاہور کی ٹکٹ حاصل کر لی،کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست،اب میدان لاہو میں سجے گا

تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کامران اکمل  کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کی جیت پر میں سب سے پہلے اللہ کا شکرادا کرتا ہوں کہ ہماری ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ،  شروع کے میچز میں میری اچھی پرفارمنس نہیں تھی لیکن ٹیم کے کپتان اورانتظامیہ نے مجھے حوصلہ دیا جس کی وجہ سے میں آج اچھا کھیل سکا ، میچ کے دوران ٹیم پر پریشر تو تھا لیکن سب نے محنت سے کام کیااور فتح حاصل کی۔کامران اکمل  کا کہنا تھا کہ میں آج کی جیت کا کریڈٹ اپنے  فاسٹ بولرز کو دوں گا جنہوں نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید :

T20 World cup -