حکومت بے سہارا لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنیکی پالیسی پر عمل پیرا ہے،ہارون رفیق
لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں غریب ، بے سہارا اور یتیم بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔یونیسیف اور عالمی اداروں کے تعاون سے ان کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے عین مطابق صوبے کے تمام بچوں کو تعلیم ، صحت اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب ہارون رفیق نے چیف چائلڈ پروٹیکشن یونیسیف مس سارہ کولمین سے ملاقات کے دوران کیا ۔ملاقات میں ڈی جی سوشل ویلفیئر وحید اختر انصار ی، چیف فیلڈآفیسر پنجاب ڈگلس۔ایچ۔ہیگن نے شرکت کی۔
، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرارشاد وحید، چائلڈ پروٹیکشن سپیشلسٹ مسز مقدسہ مہرین اور چائلڈ پروٹیکشن آفیسر اذلان بٹ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مس سارہ کولمین کو سوشل ویلفیئر کے اداروں میں مقیم بچوں کو دی جانے والی سہولتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ چیف چائلڈ پروٹیکشن یونیسیف مس سارہ کولمین نے نادار بچیوں کے ادارے کاشانہ کا بھی دورہ کیااور وہاں پر رہائش پذیر بچیوں کے ساتھ ملاقات کی ۔