لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے19افسران کے تقرر و تبادلے

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے19افسران کے تقرر و تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز)سمیعہ سلیم نے مختلف ڈائریکٹوریٹ میں کام کرنے والے 6ڈپٹی ڈائریکٹر لاء اور 13اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات ڈائریکٹر لاء کے سپرد کر دی ہیں ۔ ان میں ایونیو ون مین تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر شفیق احمد‘قائد اعظم ٹاؤن یں تعینات انور صدیق‘میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ میں تعینات عبد الرزاق ‘کچی آبادیز میں تعینات فرحانہ ممتاز ‘ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں تعینات وقاص بیگ اور ایڈمنسٹریشن میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر لاء اختر رسول شامل ہیں۔ تبدیل کئے جانے والے 13اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لاء میں ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور میں تعینات محمد اجمل ‘ٹاؤن پلاننگ ونگ میں تعینات ممتاز حسین ‘سیکرٹری ایل ڈی اے کمیشن کے ساتھ تعینات فرقان صدیق ‘ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں تعینات راناعامر علی ‘ریکوری میں تعینات محمد اختر‘لینڈ ایکوزیشن میں تعینات ہارون یوسف ‘ ڈا ئر یکٹو ر یٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو میں تعینات محمد اسما عیل تا بش ‘ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں تعینات محمد شعیب‘ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھر ی میں تعینات نبیل اختر‘انجینئرنگ ونگ میں تعینات عمران خان ‘ کمرشلائزیشن میں تعینات قاسم عباس ‘ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں تعینات حافظ محمد مظہر قیوم اور لینڈ ایکوزیشن میں تعینات محمد عرفان شامل ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ حارث علی اور محمد عادل کی خدمات ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کے سپرد کر دی ہیں ۔ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابتسام کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ایونیو ون میں اسٹیٹ افسر تعینات کر دیا ہے ۔ تقرری کے منتظر سٹاف افسر محمد امین کو ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ قائد اعظم ٹاؤن میں تعینات کر دیا ہے