حکومت پٹرول اور کھانے پینے کی اشیاء میں اضافہ نہ کرے،زبیر کاردار

حکومت پٹرول اور کھانے پینے کی اشیاء میں اضافہ نہ کرے،زبیر کاردار

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور امیدوار این اے120 حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کیساتھ ظلم ہے، حکومت کو چاہئے کہ پٹرولیم مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے گریز کرے۔ نوجوان تعلیم مکمل کر کے نوکری کی وجہ سے پریشان ہیں غریب انسان اولاد کو تعلیم نہیں دلو ا سکتا۔ ضروریات زندگی پوری کرنے کے لئے بچوں کو ہوٹلوں اور دکانوں پر کام کرتے دیکھا جا رہا ہے۔ پی ایس ایل لاہور میں کر انا دہشت گردی کو فیل کرنا ہے۔ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے اپنی یوتھ کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم جاؤں گا۔ میچ دکھانے کے لئے علاقے سے چند غریب نو جوان جو کرکٹ کا شوق رکھتے ہیں انکو بھی اپنے ساتھ لیکر جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1