جماعت اہلسنت کی اسلام زندہ باد کانفرنس کل ہو گی،انتظامات مکمل

جماعت اہلسنت کی اسلام زندہ باد کانفرنس کل ہو گی،انتظامات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( وقائع نگار)جماعت اہلسنّت پنجاب کے صدر مفتی محمد اقبال چشتی نے کہا ہے کہ 5مارچ کو ملتان میں ہو نیوالی اسلام زندہ باد کانفرنس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ کانفرنس میں اسلام اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کا پلان پیش کیا جائے گا۔ کانفرنس میں ملتان، بہاولپور ، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویثرن سے ہزاروں قافلے شریک ہو نگے۔ کانفرنس کی صدارت جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی جبکہ مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ خصوصی خطاب کریں گے۔۔

کانفرنس میں ملک بھر سے علماء و مشائخ اور قائدین اہلسنّت خطاب کریں گے۔