حکومت نے خواتین کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کئے،فوزیہ وقار،لیلیٰ نصرت

حکومت نے خواتین کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کئے،فوزیہ وقار،لیلیٰ نصرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)خواتین کے صوبائی کمیشن اور بالی میموریل ٹرسٹ کے د رمیان تشدد کا شکار خواتین کو عبوری رہائشی سہولت دینے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔کمیشن کی چےئرپرسن فوزیہ وقار اور بالی ٹرسٹ کی چےئرپرسن لیلیٰ نصر ت نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد تشدد کا شکار خواتین کو بنیادی ضروریات زندگی ، پیشہ ورانہ فنون و علوم کی تربیت اور روز گار کی فراہمی ہے تاکہ وہ خود روز گار کما سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے خواتین کی معاشی و سماجی ترقی و تحفظ کے لئے متعدد اہم اقدامات کئے ہیں۔