پولیس پروٹوکول میں مصروف،وارداتوں میں اضافہ ہو گیا،ذکر اللہ مجاہد
لاہور(وقائع نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ پولیس کی ایک بھاری نفری حکمرانوں کے پروٹوکول، گھروں اور ان کے دفاتر پر نگرانی کے لیے مامور ہے جبکہ شہر چووں،ڈکیتوں کی آماجگاہ بن چکا ہے جرائم کی ان وارداتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں چور و ڈکیت کھلے عام بنا کسی خوف و خطرے کے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں شہری چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا جس قدر شکار ہورہے ہیں اس کی مثال کہیں نہیں ملتی روزانہ کی بنیاد پر خواتین کے کانوں سے بالیا ں ، ہینڈ بیگ ، موبائل فون اور نقدی چھینی جارہی ہے۔ذکر اللہ مجاہد نے کہاکہ موجودہ حکمران مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ اور معاشی بحران کے شکار شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ذہنی امراض میں مبتلا کر رہے ہیں ۔