پاکستانیت کا جذبہ اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے،علامہ ریاض شاہ

پاکستانیت کا جذبہ اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے،علامہ ریاض شاہ

لاہور( وقائع نگار)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنے والے اسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ اسلام قیام امن کا سب سے بڑا داعی ہے، علماء ومشائخ شد ت پسندانہ مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ پوری قوم آپریشن ردّالفساد کی حامی ہے ہم سب کو پاکستانیت کا جذبہ اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1