پرائس مجسٹریٹوں کے 643مقامات پر چھاپے،36گرانفروش گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کے 643مقامات پر چھاپے،36گرانفروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے643مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر19دکانداروں کے چالان کیے جبکہ21,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،34افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر36افراد کو گرفتار کروایا گیا۔18 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔