کاشتکاروں کی محرومیاں بالکل نظر انداز نہیں کرینگے
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کاشتکاروں کی محرومیوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں ہونے دے گی، نہ ہی کسی کو کسانوں کے نام پر سیاست کرنے دے گی کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،پنجاب کے کسان پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔