چلو چلو لاہور چلو،انشاءاللہ ہم اگلا میچ پاکستان میں کھلیں گے:نجم سیٹھی
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجم سیٹھی نے میچ کے اختتام پر چلو چلو لاہور چلوکا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ ہم اگلا میچ پاکستان میں کھلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے پشاور زلمی کی جیت پر ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی غیور کا بہت شکر گزار ہوں ،جن کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا۔انہوں نے سٹیڈیم میں موجود تمام شائقین کرکٹ کو سلیوٹ کیا او ر پی ایس ایل کو سپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔