دشمن قوتیں ملک کو ناکام ریاست بنانا چاہتی ہیں،عبدالغفار روپڑی
لاہور(وقائع نگار ) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپُڑی نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر اسلام اور وطن دشمن قوتیں متحرک ہو کر وطن عزیز کو ایک ناکام ریاست بنانے میں مصروفہیں۔
یں جن کا مقابلہ اتحاد واتفاق سے ہی ممکن ہے،تمام جماعتوں کو ملکی مفاد کے لئے ایک ہونا ہوگا اسی سے دشمن کے عزائم خاک میں مل سکتے ہیں،ملک میں اقتصادی انقلاب برپا کرنے کیلئے سی پیک منصوبہ کی کامیابی وقت کی اہم ضرورت ہے۔گذشتہ روز جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں امن کی بحالی کیلئے اسلامی نظام نافذ کیا جائے اور مؤثر حکمت عملی بنائی جائے اور تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں اور ملکی ادارے مل بیٹھ کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملادیں انہوں نے کہاکہ وطن سے نفرتوں اور کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ملک کی صورتحال ہمیں اتحاد واتفاق کادرس دیتی ہے ۔