فاٹا کو کے پی کے میں شامل کرنا تاریخی فیصلہ ہے،پیر اعجاز ہاشمی

فاٹا کو کے پی کے میں شامل کرنا تاریخی فیصلہ ہے،پیر اعجاز ہاشمی

  

لاہور (وقائع نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی پیر اعجاز احمد ہاشمی نے فاٹا کوخیبر پختونخواہ میں شامل کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے تاریخی فیصلے کی مخالفت کرنے والی جماعت سے اپیل کی ہے کہ وہ خطے کی ترقی میں رکاوٹ بننے کی بجائے، پارلیمنٹ پر اعتماد کریں اور اپنی تجاویز قانون سازی کے وقت دیں۔ اب تک کی محنت سے واضح ہوگیا ہے کہ قبائلی عوام کی خوشحالی کا راستہ کھل گیا ہے۔

جے یو پی میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام محب وطن اور بہادر ہیں،جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کا دفاع کیا۔ بیرونی ایجنڈے کے تحت کچھ دہشت گرد عناصر نے ان علاقوں کو یرغمال بنالیا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -