فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلافگھیرا تنگ ہو گیا،مسعود صدیقی

فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلافگھیرا تنگ ہو گیا،مسعود صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن قائد روحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی نے موجودہ ملکی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مجلس شوریٰ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی ، فرقہ واریت ، مذہبی منافرت اور من گھڑت پراپیگنڈا کرکے لوگوں کو اکسانے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہوچکاہے ، پرُامن پاکستان ہی ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں افواج پاکستان ، سیکورٹی اداروں اور تمام فورسز نے جو قربانیاں ادا کیں ان کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا، پوری قوم ان جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن عزیز کو امن کا حقیقی گہوارہ بنانے میں اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کیا اور آج بھی پوری قوم افواج پاکستان کے اس نیک مقصد میں کامیابی و کامرانی کیلئے دعا گو بھی ہے ۔