سندھ میں شراب خانوں پر پابندی احسن فیصلہ ہے،علماء کا اظہار مسرت
لاہور(پ ر )ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان،مولانا محمد نعیم بادشاہ،مفتی عاشق حسین،علامہ عبد النعیم نعمانی،قاری محمد حنیف حقانی اور حافظ شعیب الرحمن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے صوبے میں شراب خانوں پر پابندی کے فیصلے کو انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے۔
اور کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی مملکت پاکستان کے ایک صوبہ میں بے شمار شراب خانے سرعام شراب کی خرید و فروخت اسلامی تعلیمات کا کھلا مذاق اور قہر الہٰی کو دعوت دینے کے مترادف ہے