شوکت خانم ہسپتال کے سینئر تحقیقی سائنسدان ڈاکٹر عثمان کا اعزاز

شوکت خانم ہسپتال کے سینئر تحقیقی سائنسدان ڈاکٹر عثمان کا اعزاز

  

لاہور(جنرل رپورٹر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے شعبہ بیسک سائنسز ریسرچ کے سینئر ریسرچ سائنٹسٹ ڈاکٹر محمد عثمان رشید (ایم بی بی ایس، پی ایچ ڈی) نے دی زوالوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کا پروفیسر اے آر شکوری گولڈ میڈل 2017 حاصل کر لیا۔ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمدنے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں منعقدہ 37ویں پاکستان کانگریس آف زوالوجی کی افتتاحی تقریب میں یہ ایوارڈ ڈاکٹر عثمان کی پاکستان میں بائیالوجیکل سائنسز میں شاندار تحقیق پر دیا۔یاد رہے یہ تحقیقات اعلیٰ ترین بین الاقوامی سائنسی جرنلز اور مطبوعات میں شائع ہوچکی ہیں اور اس ایوارڈ کیلئے سوسائٹی کی ایگزیکٹو کونسل کے نامزد ارکان کے ایک پینل نے بھی ان مطبوعات کا باریک بینی سے جائزہ لیاتھا۔ ڈاکٹر عثمان اس سے پہلے یونین آف انٹرنیشنل کینسر کنٹرول ، جنیوا سوئزر لینڈ کا گراں قدر ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -