پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی مرحلہ وار مکمل کی جارہی ہے،نصیر احمد

پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی مرحلہ وار مکمل کی جارہی ہے،نصیر احمد

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے زیر اہتمام رائیونڈ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور کے رہنماء نصیر احمد، شیخ علی سعید، عبدالکریم میو، تنزیلہ نذر، غلام حسین کھوکھر، اللہ رکھا بھٹی، توقیر اکرم، وقاص پرنس، حمزہ شیخ ، سیداں حمیرا نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی مرحلہ وار مکمل ہو رہی ہیں جس میں پیپلز پارٹی کے حقیقی بنیادی اور نظریاتی کارکنوں کو عہدے دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے کارکنوں اور عہدیدران کے گھروں پر پارٹی پرچم کشائی کی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے تمام کارکنان اور عہدیداران کے لیے لازمی ہو گا۔

کہ وہ اپنے گھروں پر پارٹی پرچم لہرائیں یہ پرچم تنظیم خود فراہم کریگی اس سلسلہ میں سب سے پہلی تقریب بادامی باغ لاہور میں منعقد ہو گی اور سابق صدر لاہور نصیر احمد کی رہائش گاہ پر پرچم کشائی کر کے تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1