وزیر اعلیٰ پنجاب،پختونوں کو تنگ نہ کرنے کاوعدہ پورا کریں،مولانا امجد
لاہور( وقائع نگار)پختونوں کو بے جا تنگ نہ کر نے کے وعدے کو پنجاب کے وزیر اعلی پورا کریں، پختونوں کے خلاف پنجاب میں کار وائی ملک کوتقسیم کر نے کی سازش ہے ،بدامنی پورے قوم کا مسئلہ ہے صرف پختونوں کو نشانہ بنانا درست نہیں ، جے یو آئی مارچ کے آخری ہفتہ کو صد سالہ عالمی اجتماع کے طور پر منائے گی اس موقع پر ملک بھر میں ریلیوں اور اجتماعات اور کیمپوں کے ذریعے عالمی اجتماع کی اہمیت کو اجاگر کیاجا ئے گا یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانامحمد امجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کی۔
کراچی ،حیدر آباد سکھر ،گھوٹگی ، اور پنو عاقل کے دورے سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی فاٹاکے سیاسی مستقبل کو فاٹا کے عوام کی رضا مندی کے بغیر تسلیم نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن کا شروع دن سے یہ مؤقف رہاہے کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ فاٹا کی عوام کو کرنے دیاجائے ان پر کوئی فیصلہ مسلط نہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ بدامنی کی بنیا د پر کسی قوم کے خلاف کار وائی کی جے یو آئی مخالف ہے ۔