تحفظ ناموس رسالتؐ میں ترمیم برداشت نہیں کرینگے،مولانا عزیز الرحمن

تحفظ ناموس رسالتؐ میں ترمیم برداشت نہیں کرینگے،مولانا عزیز الرحمن

لاہور (وقائع نگار) ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف بولنے والے اغیار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ،تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم وتنسیخ برداشت نہیں کریں گے۔عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے ،قادیانی فتنہ ملک واسلام دشمن قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ،مولانا عبدالنعیم ،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا خالدعابدنے خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کیا۔علماء نے کہا کہ امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔ گستاخ بلاگرز،منکرین ختم نبوت کو آپریشن ردّالفساد کی زد میں لایا جائے۔ سوشل میڈیا سے تمام گستاخانہ مواد ہٹایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1