(ن) لیگ میچ کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے،اعجاز چودھری
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ(ن) لیگ پی سی ایل کے فائنل میچ کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے ، ایک میچ کر وانے کے لیے اربوں رو پے لگا ئے جارہے ہیں ۔حکومت کر فیولگا کر میچ کر وا کر دنیا کو کیا پیغام دینا چاہیتی ہے،میچ کے روز پانی ، بجلی ، گیس اور موبائل سروس بند ہو گی ،تحریک انصاف ملک میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد دیکھنا چاہیتی ہے، پاکستا ن میں کرکٹ کی بحالی کی خو شی تحریک انصاف سے زیادہ کسی اور کو نہیں ہو سکتی ۔اعجاز احمد چوہدری نے فاٹاکی عوام کو فاٹا کے کو کے پی کے میں ضم کر نے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ 2018سے پہلے فاٹاکوباقاعدہ خبیر پختونخوا میں شامل کر نے کے لیے تما م اقدمات مکمل کیے جا نے چاہیے۔
، کے پی کے میں ہو نے والے بلدیاتی انتخابات کی طرز پر فاٹا میں بھی جلد سے جلد بلدیاتی انتخابات کروا کے اختیارات نچلے سطح ؑ پر منتقل کیے جا ئیں ۔