کل لاہور کے ہر کونے سے خواتین قذافی سٹیڈیم پہنچیں گی،نرگس متین

کل لاہور کے ہر کونے سے خواتین قذافی سٹیڈیم پہنچیں گی،نرگس متین

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی لیڈی کونسلرز نرگس متین اور زاہدہ اظہر نے کہا ہے کہ کل لاہور کے ہر کونے سے خواتین قذافی سٹیڈیم کا رخ کرتی ہوئی دکھائی دیں گی اور اپنی اپنی فیملیز کے ساتھ پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گی اور کل لاہور میں ایک عید جیسا ماحول دیکھنے میں آئے گا اور پاکستان کے دشمنوں کے دانت کھٹے ہو جائیں گے ۔انہوں نے پی ایس ایل کے حوالے سے بہترین انتظامات کرنے پر اپنے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1