البیراک ویسٹ مینجمنٹ کا چائنہ سکیم میں خصوصی صفائی آپریشن

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کا چائنہ سکیم میں خصوصی صفائی آپریشن

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے چائنہ سکیم میں جاری صفائی آپریشنزاور آگاہی سرگرمیوں کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے جمعہ کے روز چائنہ روڈ بازار، چائنہ سکیم میں خصوصی صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ چائنہ روڈ بازار میں کیمپ لگاکرمقامی دکانداروں اور رہائشیوں میں آگاہی بروشیرز بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین ماسٹر نثارنے رہائشیوں کو گلی محلوں میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی تاکید کی۔ بعدازاں بازار سے نگینہ مسجد تک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ سرگرمی کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے امام مسجد سے بھی درخواست کی جارہی ہے کہ وہ اپنے خطبات میں صفائی کی اہمیت کو شامل کریں تاکہ مقامی لوگ اپنے ارد گرد صفائی برقرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ عوامی نمائندگان نے البیراک کے لاہور شہر میں با لخصوص چائنہ سکیم میں جاری صفائی آپریشنز کو بھی سراہا۔البیراک کے ڈپٹی منیجر آپریشنزاحسن علی ، اسسٹنٹ منیجرز کمیونیکیشنز سہیل محمود، مبشر تنویر ، اسسٹنٹ منیجر آپریشنز شیراز بلال اور دیگر مقامی لوگوں نے بھی سرگرمی میں شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1