عوام ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے بے چین ہیں،سعدیہ سہیل رانا

عوام ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے بے چین ہیں،سعدیہ سہیل رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آئے روز عوام پر کوئی نہ کوئی بم گرا دیتی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت جمہوری ہے نہ ہی آئین کی روشنی میں اپنا فریضہ انجام دے رہی ہے۔

، ایڈہاک کی بنیاد پر کام کرنے والی موجودہ حکومت دیرپا بنیادوں پر ملک میں معاشی ترقی اور سماجی خوشحالی کی ضمانت نہیں دے سکی اس لئے عوام ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے بے چین ہیں،نیز عوام معاشی تحفظ کی خاطر تبدیلی چاہتے ہیں، عوام کے روز مرہ کے سماجی ومعاشی معاملات انتہائی دگرگوں ہوچکے ہیں۔