’’پاکستان‘‘کی خبر پر ایکشن،اچھرہ میں روٹری پارکنگ نظام فعال

’’پاکستان‘‘کی خبر پر ایکشن،اچھرہ میں روٹری پارکنگ نظام فعال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے خبر نگار سے)پاکستان کی خبر پر ایکشن ،10جنوری کو فیروز پور روڈ اچھرہ پر لگایا جانے والا روٹری پارکنگ کلب سسٹم فعال کر دیا گیا ہے،جو کہ ڈیڑھ ماہ بعد فعال کیا گیا ہے ، روٹری کلب سسٹم پر ایک وقت میں 12گاڑیاں کھڑی کی جا سکتی ہیں ،گراؤنڈ فلور پر 12بٹن لگائے گئے ہیں ،ان پر نمبر لکھ دئیے گئے ہیں آپ کی گاڑی جس نمبر پر کھڑی ہو گی آپ اس نمبر والا بٹن دبائیں گے تو آپ کی گاڑی نیچے آ جائے گی ،روٹری پارکنگ کلب سسٹم کے فعال ہو نے سے لوگون نے بڑی خوشی کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے ،کہ روٹری کلب سسٹم کے یونٹ اور بھی لگائے جائیں ،اور شہر کی تمام مارکیٹوں میں لگائے جائیں