حکمرانوں کو عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں،مجید غوری

حکمرانوں کو عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں،مجید غوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پٹرول کی قیمت میں مسلسل چوتھی بار اضافہ کر کے حکمرانوں نے ثابت کر دیا ہے کہ عوامی مشکلات سے انہیں کوئی سروکار نہیں۔حکمران غریبوں کی بددعاؤں سے بچیں ورنہ تخت والوں کا دھڑن تختہ ہو جائیگا۔ان خیالات کا اظہار عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے شمالی لاہورکے نئے یونٹ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں صرف 3فی صد اضافہ ہوا جبکہ پاکستان میں ڈیڑھ ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ اضافہ کر دیا گیاہے جو کہ 10فی صد سے بھی زیادہ ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر سواریوں سے لڑائی ،جھگڑا معمول بن چکا ہے۔