قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کا فیصلہ زبردست ہے،ذوالفقار پپن

قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کا فیصلہ زبردست ہے،ذوالفقار پپن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ پنجاب یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا ہے کہ قبائلی علاقہ جات کو قومی دھارے میں لانے اور انگریز دور کی بدنام زمانہ آئینی شق ایف سی آر کے خاتمے کا وفاق کی طرف سے فیصلہ خوش آئند ہے اس اقدام سے پٹھانوں کی نفرتیں محبتوں میں بدل جائیں گی، پاکستان کے قبائلی علاقہ کے رہائشی پٹھانوں کیلئے ایف سی آر غلامی اور محرومی کا طوق تھا کہ جو وفاق نے اتار پھینکا ہے۔

، اس امر کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں یوتھ ونگ کے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا کہ ایف سی آر کا خاتمہ اگر پہلے ہو جاتا تو ہمارے قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کی وباء کبھی نہ پھوٹتی اس حکومتی اقدام سے ملک بھر میں پائی جانے والی نفرت کی فضا ختم ہو جائے گی۔