جہیز لعنت، پختونخوا اسمبلی میں بل!

جہیز لعنت، پختونخوا اسمبلی میں بل!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پختونخوا اسمبلی میں جماعت اسلامی کی خاتون رکن کی طرف سے شادی بیاہ کی رسومات کے حوالے سے ایک بل پیش کیا گیا ہے۔اِس میں خصوصی طور پر جہیز کو لعنت قرار دیتے ہوئے اِس پر پابندی لگانے کی شق شامل ہے، بل کے مطابق دلہا والے جہیز کا مطالبہ کر سکیں گے نہ ہی دلہن والے جہیز دیں گے، دلہن کے والدین تحفے کے طور پر صرف10ہزار ر وپے دے سکیں گے، اِس کے علاوہ کھانے اور وقت کی پابندی کا بھی ذکر ہے کہ سنگل ڈش اور رات10بجے تک تقریب ختم ہونا ہو گی، خلاف ورزی پر دو لاکھ روپے تک جرمانہ اور تین ماہ تک کی سزائے قید تجویز کی گئی ہے۔ اغراض و مقاصد میں بتایا گیا ہے کہ جہیز ایک بڑی لعنت ہے اور کئی بچیاں محض اِس لئے بیاہی نہیں جا سکتیں کہ والدین اِس قابل نہیں ہوتے۔ اِسی طرح شادی پر کھانے میں کئی کئی ڈشیں دی جاتی ہیں جو سراسر اسراف اور بوجھ ہے۔یہ بل اچھے اور نیک ارادے کا مظہر ہے کہ حقیقتاً اس کی وجہ سے بہت سی بچیاں شادی کے قابل ہوتے ہوئے محروم رہ جاتی ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک رسم دلہا والوں سے رقم لینے کی بھی ہے۔ یہ سب مذموم رسومات ہیں جن کو ختم کرنے کی کبھی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی، اب ایک خاتون نے اس طرف قدم بڑھایا ہے تو تمام اراکین کو مل کر اسے جلد منظور کرنا چاہئے، بلکہ اِس بل کو مزید بہتر بنا دیا جائے۔

مزید :

اداریہ -