صوبائی وزیر تعلیم کا جلوموڑ کے سکولوں کا دورہ ، سہولیات کے فقدان پر برہمی کا اظہار

صوبائی وزیر تعلیم کا جلوموڑ کے سکولوں کا دورہ ، سہولیات کے فقدان پر برہمی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے جلوموڑ کے سکولوں کا دورہ کیا، سکولوں میں صفائی کے ناقص انتظامات اور سہولیات کے فقدان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ای او اور پرنسپلز کو وارننگ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے جلو موڑ گورنمنٹ ہائر سکینڈری فار گرلز اور گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول کا دورہ کیا، بوائز سکول میں کمپیوٹر لیبز، کلاس رومز اور واش رومز میں صفائی کے ناقص انتظامات پر آئی ٹی ٹیچر اور پرنسپل کی سخت سرزنش کی۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فار گرلز میں طالبات کے بیٹھنے کیلئے فرنیچر بھی موجود نہیں تھا ، طالبات زمین پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور تھے دونوں ہائرسکینڈری سکولوں میں ناقص انتظامات پر رانا مشہود احمد کہتے ہیں کہ ڈی ای اوکو انکوائری کا حکم دے دیا ہے تین روزبعد وہ دوبارہ ان سکولوں کا دورہ کریں گے۔صوبائی وزیر تعلیم نے گھرکی ہسپتال میں داخل دانش سکول چشتیاں کی طالبہ سدرہ کی بھی عیادت کی۔طالبہ کے اہل خانہ کا کہنا ہیکہ سکول ٹیچر شہناز نے سدرہ کو تیسری منزل سے دھکا دیا جس کی وجہ سے سدرہ کا جبڑا ٹوٹ گیا اور ریڑھ کی ہڈی میں فیکچر ہوگیا۔رانا مشہود احمد نے طالبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات اور انتظامیہ کو علاج کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔