پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ

پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام تربیتی ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام سٹیٹسٹیکل اینڈ ایکچویریل سائنسز میں ایڈجسٹمنٹ ٹو کیمپس لائف کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں انچارج سنٹر ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری ، کیرئیر ڈویلپمنٹ آفیسر نوید احمد خان ، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری نے کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کے ویژن کے مطابق طلبہ کو تعلیم کے ساتھ خوبیوں اور ہنر سے بھی آراستہ کرنا ہے۔

تاکہ وہ عملی زندگیوں میں روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مستقبل میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلباؤ طالبات کو موضوع کی وسعت و افادیت بارے تفصیلی بتایا۔کیرئیر ڈویلپمنٹ آفیسر نوید احمد خان نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -