پنجاب یونیورسٹی میں شجر کار کا آغاز،15ہزار پودے لگائے جائیں گے

پنجاب یونیورسٹی میں شجر کار کا آغاز،15ہزار پودے لگائے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کیمپس میں 15ہزار پودے لگانے کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ روزوائس چانسلرہاؤ س میں12پودے لگا کر شجر کاری مہم کاباقاعدہ آغاز کر دیا۔اس موقع پر انہوں نے اساتذہ اور ملازمین کو بھی کیمپس میں پودے لگانے اور اپنی سروس تک ان کی دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ درخت خوشگوار ماحول اور صحت مند زندگی کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پنجاب یونیورسٹی میں گرین کیمپس پروگرام متعارف کرایاجا چکا ہے۔