ہمیں بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے خصوصی محنت کرنی چاہیے، حاجی محمد ایوب

ہمیں بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے خصوصی محنت کرنی چاہیے، حاجی محمد ایوب

لاہور (پ ر) ہمیں اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے خصوصی محنت کرنی چاہیے۔ اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ آج کے یہ بچے معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز سحر برائیٹ سکول سسٹم شیر شاہ روڈ کوٹ خواجہ سعید شمالی لاہور میں اکیسویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر بانی و سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ایوب قادری نے کیا۔ مہمان خصوصی ممتاز عالم دین علامہ پیر محمد عباس مجددی سیفی بانی و سرپرست اعلیٰ انجمن بہار اسلام تھے۔ تقریب میں پرنسپل محمد ریحان کے علاوہ طلبا و طالبات اساتذہ، والدین کی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے مس آمنہ نے کیا جبکہ مس ہما عرفان نے بارگاہ رسالت مآبؐ کے حضور نعت پیش کی۔ تقریب میں پلے گروپ، نرسری، پریپ کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات میں شیلڈز سرٹیفکیٹس اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر حاجی محمد ایوب قادری نے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چاہیے اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم و تربیت کے لئے تعاون کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4