سی پیک منصوبے نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھول دی ہیں،نسرین نواز

سی پیک منصوبے نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھول دی ہیں،نسرین نواز

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے نسرین نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ہم ترقی کی منازل طے کررہے ہیں گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس بھی پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے اور وزیراعظم کو ان ممالک نے اپناصدر منتخب کرکے پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند کردئیے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا پاکستان نے( ن) لیگ کے دور میں ہی ترقی کی ہے سی پیک بھی لیگی قیادت وزیر اعظم میاں نوازشریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہابز شریف کی کی محنت کا نتیجہ ہے سی پیک ہم سب کی منزل ہے اس منصوبے نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھولی ہیں اور کئی منصوبے آسمانوں سے باتیں کررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -