ایک ماہ میں دو مرتبہ پٹرولیم مہنگا کرنا عوام پر خود کش حملہ کے مترادف ہے، بیگم شمیم

ایک ماہ میں دو مرتبہ پٹرولیم مہنگا کرنا عوام پر خود کش حملہ کے مترادف ہے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر خاتون رہنما بیگم شمیم خان نیازی نے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور دوسری جانب صرف ایک ماہ میں دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے سے ضرورت زندگی عوامی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں پٹرولنگ مصنوعات میں اضافہ عوام پر مہنگائی کا معاشی حود کش حملہ ہے محکمہ شماریات کی رپورٹ نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے پٹرولیم مصنوعات پر سیل ٹیکس اور دیگر ٹیکسز میں ظالمانہ اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رقم نکالی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی عوام دشمن پالیسیوں سے غربت اور خود کشیوں میں اضافہ ہوا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق وصول کی جائیں مہنگائی کی شرح میں کمی کی جائے۔