(ن) لیگی درباریوں کی اصلیت قو م اچھی طر ح جا ن چکی ہے،یاسمین راشد
لاہور (لیڈی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ جھوٹوں کاٹو لہ بن چکی ہے، شریف برادران عوام کا پیسہ بے دردری سے لوٹ کر اپنی تجوریاں بھر نے میں مصروف ہیں، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے والے (ن) لیگی درباریوں کی اصلیت قو م اچھی طر ح جا ن چکی ہے ،نواز شریف اور اُن کے درباروں کو احتساب سے بھا گنے نہیں دیں گے ،شریف برادران نے ملک وقوم کو جتنا نقصان پہنچا یا کسی اور نے نہیں کے نواز شریف کے اقتدار کا خاتمہ قریب ہے۔انہو ں نے کہاکہ نواز حکومت نے کسان ،مزدور، کاشتکار اور عام آدمی کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے موجودہ حکومت نے پسے ہوئے طبقے کے حقو ق غصب کر رکھے ہیں،کسان اور کاشتکارکو فصل کی اصل پیداوری لاگت نہیں مل رہی،نواز حکومت ن مزدور اور کاشتکار کا معاشی قتل کر رہی ہے اور حکومت کی تمام تر پالیسیاں مزدوردشمنی پر مبنی ہے، مزدور کسان کی خوشحالی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ملکی کی ترقی اور خوشحالی میں مزدور اور کسان کا اہم ترین رول ہے لیکن موجودہ حکومت کی ترجہات میں مزدور اور کسان سرے سے شامل ہی نہیں آج (ن) لیگ کے سیاہ دور حکومت میں مزدور کسان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔
چور حکمران مزدورں اور کسانوں کا استحصال کرنا بند کریں۔