پنجاب حکومت کا قائم کردہ سوشل سیکورٹی ادارہ اپنی مثال آپ ہے،امانت اللہ

پنجاب حکومت کا قائم کردہ سوشل سیکورٹی ادارہ اپنی مثال آپ ہے،امانت اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے پنجاب سوشل سیکورٹی کے قیام کے 50 سال پورے ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کردہ سوشل سیکورٹی کا ادارہ اپنی مثال آپ ہے۔ادارے کے زیر تحت سوشل سیکورٹی ہسپتال ، میڈیکل سنٹرز ،ڈسپنسریز ، ورکرز ویلفیئر سکولز ، اور رہائشی کالونیاں ایک منفرد اہمیت کی حامل ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر لوگوں کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے صوبہ بھر کے ادارے ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار نبھا رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی نظر آئے گی۔