اپوزیشن کی منفی سیاست ملک کو ترقی کی پٹڑی سے اتارنے کیلئے ہے ،ملک نثار

اپوزیشن کی منفی سیاست ملک کو ترقی کی پٹڑی سے اتارنے کیلئے ہے ،ملک نثار

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین یونین کونسل115ملک نثار کھوکھر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ملک کی ترقی کی راہ میں کسی صورت بھی روڑے نہیں اٹکانے چاہئے اور اہم قومی ایشوز پر سیاست بھی نہیں چمکانی چاہئے اپوزیشن کی منفی سیاست ملک کو ترقی کی پٹڑی سے اتارنے کے لئے ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ہم اپوزیشن سے کہتے ہیں کہ وہ ملک پر رحم کرے اور محض اپنی سیاست کی خاطر ملک کے قومی مفاد کو قربان کرنے کی کوشش نہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک صحیح سمت میں جا رہا ہے منفی سیاست کے ذریعے ملک کی ترقی میں رخنہ اور رکاوٹیں ڈالنے والے اب کامیاب نہیں ہوں گے یہ ہم سب کا پاکستان ہے اور ہم سب نے ملکر ہی اس کی حفاظت کرنی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -