چیف سنٹری انسپکٹر طارق محمود خان کے بڑے بھائی ایم اے اقبال چوہدری ایڈوکیٹ انتقال کرگئے
لاہور (پ ر) جنرل ہسپتال کے چیف سنٹری انسپکٹر طارق محمود خان کے بڑے بھائی ایم اے اقبال چوہدری ایڈوکیٹ انتقال کر گئے ۔ وہ چند روز قبل عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ گئے تھے ۔ گزشتہ صبح مکہ مکرمہ میں نماز کی ادائیگی کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ مرحوم کو وہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔