کولکتہ ، میکڈونلڈز میں ’’پرینکا ‘‘ کی چپس سے مردہ چھپکلی نکل آئی

کولکتہ ، میکڈونلڈز میں ’’پرینکا ‘‘ کی چپس سے مردہ چھپکلی نکل آئی
 کولکتہ ، میکڈونلڈز میں ’’پرینکا ‘‘ کی چپس سے مردہ چھپکلی نکل آئی

  

نئی دہلی (نیٹ نیوز) مشہور فاسٹ فوڈ برانڈ ’’میکڈونلڈز ‘‘ کے معیار پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ، بھارتی شہر کولکتہ میں ’’پرینکا موئترا‘‘نے میکڈونلڈز کی چپس آرڈر کی جس میں سے مردہ چھپکلی نکل آئی۔اے بی پی لائیو کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ کی رہائشی’’ پریانکا موئترا‘‘نامی حاملہ خاتون زہریلا کھانا کھانے سے بال بال بچ گئی۔ اس نے میکڈونلڈ کی برانچ پر جا کر چپس آرڈر کیے مگر جب اس کا پسندیدہ کھانا سامنے آیا تو اس میں سے ایک مردہ اور تلی ہوئی چھپکلی برآمد ہوئی جسے دیکھ کر خاتون کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔واقعے کے فوری بعد خاتون نے تھانے جا کر میکڈونلڈز کے زہریلے کھانے کی شکایت درج کرا دی جس پر برانچ انتظامیہ کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔خاتون نے ریسٹورنٹ انتظامیہ کی غفلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ 6ماہ کی حاملہ ہے اور اگر میں یہ زہریلا کھانا کھا لیتی تو میرا اور میرے بچے کا کیا ہوتا؟میکڈونلڈز انتظامیہ نے بھی اس واقعے کے بعد بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کاآغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4