آسکر ایوارڈ میں غلط لفافہ پکڑانے کے ذمہ دارجوڑے کوقتل کی دھمکیاں

آسکر ایوارڈ میں غلط لفافہ پکڑانے کے ذمہ دارجوڑے کوقتل کی دھمکیاں
آسکر ایوارڈ میں غلط لفافہ پکڑانے کے ذمہ دارجوڑے کوقتل کی دھمکیاں

  

نیویارک (نیٹ نیوز)آسکر ایوارڈ میں میزبان کو غلط لفافہ پکڑانے کے ذمہ دار جوڑے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد سکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔آسکر ایوارڈز کی تقریب میں غلطی کیا ہوئی، ذمہ دار جوڑے کو جان کا خوف لاحق ہوگیا ،سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے پر اکاؤنٹینٹ جوڑے کو ذاتی محافظ فراہم کردئیے گئے۔اکاؤنٹنسی فرم پرائس واٹرہاؤس کوپر نے تصدیق کی ہے کہ برئین کلینن اور مارتھا روئز کے گھر پرسکیورٹی تعینات ہے۔سلیبریٹی ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ کے مطابق غلطی کے ذمہ دار جوڑے کو آئندہ آسکر کی کوئی ذمہ داری نہیں دی جائے گی تاہم دونوں کو ملازمت سے نکالے جانے کاکوئی خطرہ نہیں۔کلینن نے بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنیوالی ایما سٹون کی ایک تصویرلفافوں کی تبدیلی سے کچھ لمحے قبل ٹویٹ کی تھی یہی بے توجہی غلطی کی وجہ بنی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4