دستخط کے ذریعے شخصیت کے بارے میں جاننے کا طریقہ منظر عام پرآگیا

دستخط کے ذریعے شخصیت کے بارے میں جاننے کا طریقہ منظر عام پرآگیا
دستخط کے ذریعے شخصیت کے بارے میں جاننے کا طریقہ منظر عام پرآگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(نیوزڈیسک) جہاں انسان کے ہاتھوں کی لکیروں سے اس کی شخصیت کے بارے میں جاننے میں مدد ملتی ہے وہیں اس کے دستخط بھی اس کے بارے میں کافی کچھ بتاتے ہیں۔حال ہی میں Journal of Research in Personalityمیں شائع کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہم لوگوں کے دستخطوں سے کافی کچھ جان سکتے ہیں۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ دستخطوں کی وجہ سے انسان کی ذہنیت کے بارے میں بھی جاننے میں بہت مدد ملتی ہے۔تحقیق میں 500ایسے افراد کے دستخط کا مطالعہ کیا گیا جو کہ کسی کمپنی کے چیف فنانشل آفیسرز تھے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے دستخط بڑے ہوتے ہیں وہ ذہنی طور پر کھلے ہوتے ہیں،ان کے بڑے دستخطوں اور معاشرتی تعلق میں ربط ہوتا ہے، ایسے افراد میں نرگسیت بھی پائی جاتی ہے۔1988ء میں کی گئی ایک تحقیق میں بھی بتایا گیا تھا کہ جو لوگ اپنے دستخطوں کے نیچے لائن لگاتے ہیں وہ بھی نرگسیت سے بھرے ہوتے ہیں۔ایسے سی ای اوز جن کے دستخط بڑے ہوتے ہیں ان میں زیادہ انا ہوتی ہے اور وہ دوسروں کی عزت کی بھی زیادہ پرواہ نہیں کرتے۔جن افراد کے دستخط چھوٹے یا مبہم ہوتے ہیں وہ زیادہ گھلتے ملتے نہیں اور لوگوں سے اپنی ذاتی زندگی کو شیئر کرنا پسند نہیں کرتے۔
اگلی بار جب آپ دستخط کریں یا کسی کے دستخط دیکھیں تو ان چیزوں کو ذہن میں رکھیں۔