قبائلی عوام کو بارڈر ملٹری پولیس‘ بلوچ لیوی کا خاتمہ منظور نہیں‘ جمال لغاری

قبائلی عوام کو بارڈر ملٹری پولیس‘ بلوچ لیوی کا خاتمہ منظور نہیں‘ جمال لغاری

  

سخی سرور(نامہ نگار) قبائلی فورس بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی کو ختم کرکے پنجاب پولیس کی تعیناتی کی پروپوزل کے حوالے سے قبائلی عوام کی طرف سے احتجاج ریکارڈٖ کرانے (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

چیف لغاری تمن لغاری ٹرائبل ایریا سردار جمال خان لغاری منتخب بلد یاتی نمائندوں کے ہمراہ پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹرائبل ایریا کے دفتر پہنچ گئے۔کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس بابر بشیر کو قبائلی عوام کی طرف سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔اور اس حوالے سے مکمل تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ایم پی اے سردار جمال خان لغاری نے بی ایم پی کے سربراہ کمانڈنٹ بابر بشیر کو بتا یا کہ قبائلی عوام کو بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی کو ختم کر نا نامنظور ہے۔یہ ہماری قوم کے حقوق کا مسلہء ہے۔ٹرائبل ایریا میں قبائلی عوام کے رہن سہن کا الگ کلچر ہے۔بارڈر ملٹری پولیس ،ٹرائبل ایریا کی قبائلی عوام کلچر زبان اور ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔بارڈر ملٹری پولیس میں نیا خون بھرتی کیا جائے ،پرانے لوگوں کو نکال کر اچھے لوگوں لائے جائیں۔اس کو ختم کر نے کے بجائے بی ایم پی اصلاحات کی جائیں۔ختم کر نے پر پوراٹرائبل ایریا احتجاج میں جا سکتا ہے۔جس پر کمانڈ نٹ بابر بشیر نے ایم پی اے جمال لغاری کو یقین دلایا کہ وہ اپنی قبائلی سرداروں اور عوام کا موقف ڈی سی ڈی جی خان کو ارسال کریں گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -