پی ایس ایل کے لاہور میں انعقاد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلیں گے‘ عرفان دولتانہ

پی ایس ایل کے لاہور میں انعقاد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لڈن(نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے گفتگو کرتے ہوئے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہونے سے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھلیں گے ،انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل کو کامیاب بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں ،میاں عرفان دولتانہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کئی بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے ذرائع فراہم کئے ہیں جبکہ اسکے علاوہ سکولوں اور ہسپتالوں کا نظام بھی بالکل درست ہوچکا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ میرے حلقہ میں سولنگ ،سڑکوں ،سیوریج اور ون وے جیسے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور عوام بے فکر رہیں انشااللہ میں عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے حلقہ کی تمام تر محرومیوں کا ازالہ کرکے ہی دم لونگا ۔