جعلی ادویہ مافیا سے رعایت نہیں ہوگی‘ شیر علی گورچانی

جعلی ادویہ مافیا سے رعایت نہیں ہوگی‘ شیر علی گورچانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاہے کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے لیکن جعلی ادویہ کے کاروبار میں ملوث مافیا کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ٗ پڑھے لکھے نوجوانوں کے اس شعبہ میں آنے سے بلیک میلر مافیا کی بیخ کنی میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سپیکر ہاؤس میں(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

صدر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ میاں یعقوب سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضیاء خان بھٹی اور ملک عنصر سجاد ببر بھی موجود تھے۔