زائرین کو محفوظ اور خوشگوارماحول کی فراہمی ترجیح ہے‘ رانا مشہود

زائرین کو محفوظ اور خوشگوارماحول کی فراہمی ترجیح ہے‘ رانا مشہود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


احمد پور سیال (نامہ نگار)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ بزرگان دین اور صوفیاء کرام کی خانقاہیں علم و عرفان، پیار ومحبت اور روحانی سکون کا سرچشمہ ہیں جن کی زیارت کیلئے آنے والے عقیدت مندوں کو محفوظ اور خوشگوار ماحول کی فراہمی حکومت پنجاب کی (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے جامع اقدامات پرعمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات حضرت سخی سلطان باہوؒ کے 326ویں عرس کی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے حضرت سخی سلطان باہوؒ کے مزار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کے بعد چادر چڑھائی ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت سخی سلطان باہو نے اپنی دینی و روحانی زندگی میں مسلمانوں کی صحیح سمت رہنمائی کی اور انہیں نیکی اور خیرو فلاح کا درس دیا دریں اثناء صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے دربار حضرت سخی سلطان باہوؒ سے ملحقہ مسجد حسین میں امن کانفرنس میں بھی شرکت کی۔اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن ،صاحبزادہ سخی بلال سلطان، کالم نگار منصور آفاق ، ملک بھر سے آئے ہوئے علماء کرام اور عقید ت مند بھی بڑی تعداد میں موجود تھے صدر مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن نے امن کانفرنس میں شرکت پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کا شکریہ ادا کیا صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے گڑھ مہاراجہ میں قائم کئے گئے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس کا بھی دورہ کیا۔